نیوٹیک کورس 2017ء کے اختتام پر ٹیلرنگ اور بیوٹیشن کا کورس مکمل کرنے والی طالبات میں سامان تقسیم کرنے کی تقریب

بدھ 28 فروری 2018 23:20

لاڑکانہ ۔28فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2018ء) لاڑکانہ کے گورنمنٹ گرلز ووکیشنل اسکول میں نیوٹیک کورس 2017ء کے اختتام پر باقرانی تحصیل کے ووکیشنل سینٹر میں ٹیلرنگ اور بیوٹیشن کا کورس مکمل کرنے والی طالبات میں سلائی مشین اور بیوٹیشن کے سامان تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چیئرمین عشر و زکوات ضلع لاڑکانہ اور پی پی پی سٹی لاڑکانہ کے صدر نور الدین ابڑو نے طالبات میں سلائی مشین اور بیوٹیشن کے سامان تقسیم کیے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مہمان خاص ڈپٹی ڈائریکٹر نیوٹیک ریجن لاڑکانہ عرفان علی عباسی، ریجنل ڈائریکٹر ثاقب علی کھوکھر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر مرید کھکھرانی، ڈی ڈی او ووکیشنل اسکول نظام الدین بھٹو اور دیگر بھی موجود تھے۔