چانڈکا سول اسپتال کے جیل وارڈ میں زیر علاج قتل کیس کا ملزم فرار، 4 اہلکار معطل

بدھ 28 فروری 2018 23:20

لاڑکانہ ۔28فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2018ء) لاڑکانہ چانڈکا سول اسپتال کے جیل وارڈ میں زیر علاج قتل کیس کا ملزم فرار ہو گیا، ایس ایس پی نے غفلت برتنے پر ڈیوٹی پر موجود 4 اہلکاروں کو معطل کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قتل کیس میں ملزم غلام حسین مغیری کو گٹھنوں میں درد کی شکایت پر ایک ماہ قبل علاج کی غرض سے جیل وارڈ منتقل کیا گیا تھا۔ رات دیر گئے ملزم نے نشہ آور جوس ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کو پلا دیا اور اہلکاروں کے بے ہوش ہوتے ہی ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی لاڑکانہ تنویر تنیو نے فرائض میں غفلت برتنے پر چاروں اہلکاروں کو معطل کر کے پولیس کو مزید تفتیش کے احکامات دے دیئے ہیں ملزم قمبر کے علاقے کا رہائشی ہے۔

متعلقہ عنوان :