سکھر پولیس کی جانب سے نیشنل ایکشن پلان کے تحت پولیس کا سرچ آپریشن و تلاشی کا عمل جاری

بدھ 28 فروری 2018 23:20

سکھر۔28فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2018ء) سکھر پولیس کی جانب سے نیشنل ایکشن پلان کے تحت شہر اور اسکے گردونواح میں پولیس کا سرچ آپریشن و تلاشی کا عمل جاری ہے، ضلع کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن سمیت مختلف چوراہوں داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی کڑی اسنیپ چیکنگ کی گئی، پولیس ترجمان کے جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق ضلع کے مختلف علاقے بچل شاہ ، سائیٹ ایریا، روہڑی،بیراج کالونی،نمائش ،گولیمار ،کندھرا، صالح پٹ میںکاروائیوں کے دوران 13 مفرور ملزمان ایک اشتہاری , 15 مشتبہ افراد اور 4 بغیرلائسنس انڈر ایچ ڈرائیورز کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

جن سے تفتیش کی جا رہی ہے،مختلف چوراہوں پر اسنیپ چیکنگ کے دوران 18 سے زائد بلیک مررز / ٹنٹڈ گلاسس گلوبس اتار دیے گئے جبکہ 6 غیررجسٹرڈ موٹرسائیکل پولیس نے تحویل میں لے لیںکی گئیں۔

متعلقہ عنوان :