شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور میں سالانہ فلاور شو 2018کا انعقاد

بدھ 28 فروری 2018 23:20

سکھر۔28فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2018ء)شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے پلانٹیشن اور بیوٹیفیکیشن سیکشن کے زیرِ اہتمام یونیورسٹی کے مرکزی انتظامی بلاک کے سبزہ زار میں سالانہ فلاور شو 2018کا انعقاد ہوا۔ پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ وائیس چانسلر شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور ربن کاٹ کر نے فلاور شو کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر پھولوں کی افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں پھولوں کو بہت اہمیت حاصل ہے۔

پھول ہماری زندگی کا حصہ ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ محبت، پیار ، بھائی چارے کے اظہار کیلئے پھولوں کا استعمال نہایت اچھا سمجھا جاتا ہے۔ ڈاکٹر پروین شاہ نے کہا کہ اظہار محبت اور بھائی چارے میں پھول نہایت اہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پھول ہم خوشبو ،خوبصورتی اور ادویات کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ ڈاکٹر پروین شاہ نے کہا کہ اس قسم کی سرگرمیوں سے ہم معاشرے سے انتہا پسندی، دہشت گردی اور متضاد نظریات کا قلع قمہ کرسکتے ہیں۔ اس موقع پر پروفیسر احسان علی سومرو انچارج پلانٹیشن اور بیوٹیفیکیشن سیکشن نے تمام مہمانوں کو فلاور شو میں خوش آمدید کہا اور کہا کہ وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ کی سرپرستی میں یہ صحتمندانہ سرگرمی منعقد کی جاری ہے۔