پاکستان ائیر فورس میں مختلف کورسز کے لئے رجسٹریشن کی آخری تاریخ04مارچ مقرر

بدھ 28 فروری 2018 23:20

سکھر۔28فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2018ء) پاکستان ائیر فورس انفارمیشن اینڈ سلیکشن سینٹر سکھر کیجانب سے جاری کردہ ایک اعلامیہ کیمطابق پاکستان ایئرفورس کے 146 GD(P)، 92 CAE، 102 AIR DEFاور 122کامبیٹ سپورٹ کورسز میں شامل ہونے کیلئے رجسٹریشن 26فروری سے جاری ہے جس کی آخری تاریخ 04مارچ2018 مقرر کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

اعلامیہ کیمطابق خواہشمند امیدوار اپنی تعلیمی قابلیت کیمطابق خود کو www.joinpaf.gov.pkکی ویب سائیٹ پر آن لائن یا 4مارچ تک صبح 08بجے سے دوپہر 2بجے تک اپنی اصل دستاویزات کے ساتھ پی اے ایف انفارمیشن اینڈ سلیکشن سینٹر سکھر میں روبرو پیش ہو کر رجسٹریشن کراسکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :