جس شخص کو پچھلے ساڑھے چار سال کے دوران بات کرنی نہیں آئی وہ کام کر کے کیا دکھائے گا، صادق و امین قرار پانے والے لاڈلے نے بنی گالہ گھر کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کا جعلی این او سی سپریم کورٹ میں پیش کیا ہے ‘ دوسروں پر جعلی دستاویزات کا الزام لگانے والے خود عدالت میں جعلی دستاویزات جمع کرا رہے ہیں‘ ہمارا مقابلہ پارلیمنٹ پر حملہ کرنے ‘ پارلیمنٹ اورعوام کی ووٹ پر لعنت بھیجنے ‘لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے والے شخص کے ساتھ ہے ‘ہمارے قائد نے ہمیں صبر ‘تحمل اور بردباری کی تلقین کی ہے ‘آج تک ہماری طرف سے کبھی بھی کسی کے ساتھ بد تہذیبی ‘گالی یا پگڑی اچھالنے کی بات نہیں ہوئی ‘محمد نواز شریف نے جمہوریت کی جنگ اور ووٹ کے تقدس کا علم اٹھا رکھا ہے وہ اللہ تعالی کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے ‘جس سیاسی جماعت کے قائد محمد نواز شریف ‘صدر محمد شہباز شریف ہوں اور عوام انکے سپاہی ہوں توانھیں اللہ تعالی کے فضل و کرم کے علاوہ کسی کی ضرورت نہیں ہے‘ملک کو ایٹمی طاقت بنانے‘ موٹر ویز کے جال ‘ اقتصادی ترقی کے لئے سی پیک ‘پہلے ہیلتھ کیئر پروگرام ‘وزیراعظم تعلیمی اصلاحاتی پروگرام سمیت ہرعوامی خدمت کے پروگرام پر محمد نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ ن کی مہر ہے ‘11مارچ کو مریم نواز کی راولپنڈی آمد پر تاریخی استقبال ہوگا‘مریم نواز سوشل میڈیا پر محمد نواز شریف کا مقدمہ لڑ رہیں ہیں ‘ملک بھر کے نواجوان اس جدوجہد میں مریم نواز کے سپاہی ہیں

سوشل میڈیا کنوونشن میں شرکاء نے نشستوں پر کھڑے ہو کر بھرپور تالیوں سے مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد محمد نواز شریف کو خراج تحسین اور مبارکباد پیش کی وزیر مملکت اطلاعات‘نشریات‘قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب کا راولپنڈی میں مسلم لیگ (ن) کے سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب

بدھ 28 فروری 2018 23:10

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2018ء) وزیر مملکت اطلاعات‘نشریات‘قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جس شخص کو پچھلے ساڑھے چار سال کے دوران بات کرنی نہیں آئی وہ کام کر کے کیا دکھائے گا، صادق و امین قرار پانے والے لاڈلے نے بنی گالہ گھر کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کا جعلی این او سی سپریم کورٹ میں پیش کیا ہے ‘ دوسروں پر جعلی دستاویزات کا الزام لگانے والے خود عدالت میں جعلی دستاویزات جمع کرا رہے ہیں‘ ہمارا مقابلہ پارلیمنٹ پر حملہ کرنے ‘ پارلیمنٹ اورعوام کی ووٹ پر لعنت بھیجنے ‘لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے والے شخص کے ساتھ ہے ‘ہمارے قائد نے ہمیں صبر ‘تحمل اور بردباری کی تلقین کی ہے ‘آج تک ہماری طرف سے کبھی بھی کسی کے ساتھ بد تہذیبی ‘گالی یا پگڑی اچھالنے کی بات نہیں ہوئی ‘محمد نواز شریف نے جمہوریت کی جنگ اور ووٹ کے تقدس کا علم اٹھا رکھا ہے وہ اللہ تعالی کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے ‘جس سیاسی جماعت کے قائد محمد نواز شریف ‘صدر محمد شہباز شریف ہوں اور عوام انکے سپاہی ہوں توانھیں اللہ تعالی کے فضل و کرم کے علاوہ کسی کی ضرورت نہیں ہے‘ملک کو ایٹمی طاقت بنانے‘ موٹر ویز کے جال ‘ اقتصادی ترقی کے لئے سی پیک ‘پہلے ہیلتھ کیئر پروگرام ‘وزیراعظم تعلیمی اصلاحاتی پروگرام سمیت ہرعوامی خدمت کے پروگرام پر محمد نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ ن کی مہر ہے ‘11مارچ کو مریم نواز کی راولپنڈی آمد پر تاریخی استقبال ہوگا‘مریم نواز سوشل میڈیا پر محمد نواز شریف کا مقدمہ لڑ رہیں ہیں ‘ملک بھر کے نواجوان اس جدوجہد میں مریم نواز کے سپاہی ہیں۔

(جاری ہے)

وہ منگل شام راولپنڈی آرٹس کونسل میں مسلم لیگ (ن) کے سوشل میڈیا کنونشن سے خطابکر رہی تھیں۔ ایم این اے طاہرہ اورنگزیب ‘ایم این اے ملک ابرار احمد ‘میئر راولپنڈی سردار نسیم احمد ‘سابق ایم این اے محمد حنیف عباسی ‘راحت مسعود قدوسی ‘سابق ایم این اے ملک شکیل اعوان سمیت مسلم لیگ ن کے نواجوانوں کی بڑی تعداد موجودتھی۔وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ 90ئ کی دہائی سے محمد نواز شریف پر الزامات لگتے آئے ہیں ‘ آج احتساب عدالت کے ریفرنسز‘ سپریم کورٹ میں کیس‘جے آئی ٹی کے ہیروز کی تفتیش اور کارروائی کے باوجود بھی ہمارے قائد محمد نواز شریف پر کرپشن کا کوئی بھی الزام ثابت نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ اس شخص کو جسے پچھلے ساڑھے چار سال کے دوران بات کرنی نہیں آئی وہ کام کر کے کیا دکھائے گا۔انہوں نے کہا کہ 70ارب روپے لاگت سے کے پی کے میں میٹرو بنانے کا دعوی کرنے والے عمران خان 100ارب روپے میں بھی میٹرو نہیں بنا سکتے کیونکہ انکے پاس ویڑن ہی نہیں ہے ‘یہ وہ ہی عمران خان ہیں جنہوں نے 2013میں دعوی کیا تھا کہ کے پی کے میں اتنی بجلی پیدا کرینگے کہ اپنے استعمال کے بعد باقی ملک کو فروخت بھی کرینگے ‘بدقسمتی سے کے پی کے میں ایم او یوز پر بجلی پیدا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسوقت پنجاب کا کوئی بھی ضلع اور شہر ایسا نہیں ہے جہاں پر حکومت پنجاب کا سکول ‘کالج ‘یونیورسٹی اور ہسپتال نہ ہوں ‘راولپنڈی میں محمد شہباز شریف کے شیر محمد حنیف عباسی نے ریکارڈ ترقیاتی کام کروا کر راولپنڈی کو مثالی شہر بنا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ محمد شہباز شریف نے پنجاب کو مثالی صوبہ بنا دیا ہے اب تو باقی صوبوں کے عوام بھی کہہ رہے ہیں کہ ہمیں بھی محمد شہباز شریف جیسا وزاعلی چاہیے۔

قومی و بین الاقوامی رپورٹس میں اگر منصوبوں میں شفافیت کے حوالے سے رپورٹس ہیں تو ان میں پہلے نمبر پر پنجاب ہے۔انہوں نے کہا کہ 11مارچ کو مریم نواز کی راولپنڈی لیاقت باغ میں سوشل میڈیا کنوونشن میں آمد پر راولپنڈی کے نوجوان تاریخی استقبال کرینگے۔وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہمارے قائد محمد نواز شریف نے کہا تھا کہ عوام کی خدمت کرنا نصیب نصیب کی بات ہوتی ہے ‘ہمارے قائد نے سڑکیں بنائیں ہیں تو آج انہی سڑکوں عمران خان نکلنے کی بات کرتے ہیں‘ 2013کا نعرہ بھی سڑکوں پر آنے کا تھا اور آج بھی یہ ہی نعرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاڈلے عمران خان نے پہلی مرتبہ عدالت سے استثنی مانگا تو انھیں استثنی مل گیا ‘ہمارے قائد محمد نواز شریف کو اپنی بیمار اہلیہ کی عیادت کے لئے حاضری سے استثنی نہیں مل رہا۔وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہمارے قائد محمد نواز شریف سرگودھا‘ جڑانوالہ ‘کوٹ مومن ‘ پشاور سمیت جہاں بھی جاتے ہیں عوام کا ٹھاٹھے مارتا سمندر انکو دیکھنے اور سننے کے لئے امڈ آتا ہے کیونکہ عوام جانتے ہیں کہ محمد نواز شریف جب بھی اقتدار میں آتے ہیں تو عوامی خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کردیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2013کے بعد 2018کے الیکشن میں بھی مسلم لیگ ن ریکارڈ ووٹ حاصل کر کے حکومت بنائے گی اور عوامی ترقی کے سفر کو اسی تیزی سے دوبارہ آگے بڑھائے گی۔