چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے اسلام آباد ہائیکورٹ بارکے 8 رکنی وفد کی ملاقات،

انصاف فراہمی کے عمل میں بارکاکردار بہت اہم ہے ،مختلف عدالتی امور پرتبادلہ خیال،وکلا کے مسائل کے حل کیلئے ہرممکن کوشش کی جائے گی،چیف جسٹس

بدھ 28 فروری 2018 22:52

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے اسلام آباد ہائیکورٹ بارکے 8 رکنی وفد کی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2018ء) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ انصاف فراہمی کے عمل میں بارکاکردار بہت اہم ہے ،بارکے تعاون کے بغیرانصاف فراہمی کامقصد حاصل نہیں کیاجاسکتا ، وہ بدھ کواسلام آباد ہائیکورٹ بارکے 8 رکنی وفد سے بات کررہے تھے جس نے صدر سید جاوید اکبر کی قیاد ت میں چیف جسٹس سے ملاقات کی ، چیف جسٹس نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انصاف فراہمی کے عمل میں بارکابہت اہم کردارہے اورعوام کوانصاف کی بروقت فراہمی کیلئے باراوربنچ کومل کر بھرپور جذبے کے ساتھ کام کرناچاہیے ، ملاقات کے دوران مختلف عدالتی امور پرتبادلہ خیال کیا گیا چیف جسٹس نے وکلاء کے وفد کویقین دلایا کہ ان کے مسائل کے حل کیلئے ہرممکن کوشش کی جائے گی۔