احتساب عدالتوں کے ریفرنسز اور جے آئی ٹی کے ہیروز کی تفتیش کے بعد بھی نواز شریف پر 1 روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہو سکی،مریم اورنگزیب

جس سیاسی پارٹی کی قیادت نواز شریف کرے جس کا صدر شہباز شریف اور کارکن حنیف عباسی جیسا ہو اس پارٹی کو کچھ نہیں ہوسکتا، 11مارچ کو مریم نوازکا راولپنڈی میں شایان شان استقبال کیا جائے گا، وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات

بدھ 28 فروری 2018 22:52

احتساب عدالتوں کے ریفرنسز اور جے آئی ٹی کے ہیروز کی تفتیش کے بعد بھی ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2018ء) وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ احتساب عدالتوں کے ریفرنسز اور جے آئی ٹی کے ہیروز کی تفتیش کے بعد بھی نواز شریف پر 1 روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہو سکی نواز شریف نے عوام کی طاقت سے جمہوریت کی جنگ لڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے لیکن جس سیاسی پارٹی کی قیادت نواز شریف کرے جس کا صدر شہباز شریف اور کارکن حنیف عباسی جیسا ہو اس پارٹی کو کچھ نہیں ہوسکتا 11مارچ کو مریم نوازکا راولپنڈی میں شایان شان استقبال کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کی شام راولپنڈیء میں سوشل میڈیا ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا کنونشن سے میٹرو بس سروس کے چیئر مین حنیف عباسی اور میئر راولپنڈی سردار نسیم نے بھی خطاب کیامریم اورنگزیب نے کہا کہ احتساب عدالتوں کے ریفرنسز اور جے آئی ٹی کے ہیروز کی تفتیش کے بعد میرے قائد پر 1 روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہو سکی عمران خان 100 ارب روپے میں بھی میٹرو نہیں بنا سکتا پنجاب کے ہر شہر اور ضلعے میں ہسپتال اور سکول موجود ہیں نواز شریف نے عوام کی طاقت سے جمہوریت کی جنگ لڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس عمران خان کو صادق امین کا سرٹیفکیٹ دیا گیا ہے اسکے گھر کا این او سی جعلی نکل آیا ہے شہباز شریف نے پنجاب کو مثالی صوبہ بنا دیا ہے آج دوسرے صوبوں کے عوام شہباز شریف جیسا وزیر اعلیٰ مانگ رہے ہیں جس سیاسی پارٹی کی قیادت نواز شریف کرے جس کا صدر شہباز شریف اور کارکن حنیف عباسی جیسا ہو اس پارٹی کو کچھ نہیں ہوسکتاجے آئی ٹی اور نیب ریفرنس کے باوجود نواز شریف پر1 روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوسکی عمران خان ایم او یو کے ذریعے بجلی بنارہا ہے راولپنڈی میں نواز شریف کے سپاہی حنیف عباسی اور ملک ابرار کام کررہے ہیں راولپنڈی ملک کا مثالی شہر ہے 11مارچ کو مریم نواز کا تاریخی استقبال ہوگا وہ قائد جس نے ملک موٹروے اور ترقیاتی پراجیکٹ دیئے ہمارا مقابلہ اس سے کون ہے جو پارلیمنٹ پر لعنت بھیجتا ہے ہمارا مقابلہ اس سے لاڈلے سے ہے جو آپ کے ووٹ کی عزت نہیں کرتا عمران خان اب بھی سڑکوں پر نکلنے کی بات کرتا ہے جس کو صادق اور امین کہا گیا اس کے بنی گالہ کے گھر کا این او سی سپریم کورٹ میں جعلی نکلا نواز شریف اور شہباز شریف نے ملک میں ترقیاتی کام کروائے شہباز شریف بین الاقوامی رپورٹس کے مطابق پنجاب کے تعلیمی اور دیگر منصوبوں میں شفافیت ہے نوا شریف کے ساتھ وہ سلوک نہیں ہونے دیں گے جو سابقہ وزرا اعظم کے ساتھ ہوتا آیا ہے جس طرح آپ جنگ لڑ رہے ہیں اسی طرح لڑتے رہیے گاحنیف عباسی نے نوجوانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی کے سارے حلقوں میں اس طرح کے کنونشن کئے جائیں آج 700نوجوانوں میں سوشل میڈیا کارڈ کی تقسیم کی گئی اس ملک میں اسلام اور جمہوریت کے نام پر لوٹا گیاپاکستان کو ایسا قائد ملا جس نے بھارت کے 5 کے مقابلے میں 6ایٹمی دھماکے کئے میں اور پنڈی کے تمام مقامی رہنما اپنے قائد سے کسی طرح غداری نہیں کرسکتے اس باقی بچے ہوئے پاکستان کو صوبائیت اور لسانیت سے پاک کرنا ہوگاڈیڑھ کروڑ ووٹوں کے حامل وزیر اعظم کو فارغ کردیا گیاکہتے تھے پشاور میں11کروڑ روپے میں میٹرو بنائیں گے ایک آوارہ اور ایک کنوارہ کوئی نوجوان چاہے گا کہ اسکو اپنے گھر میں بلائے ایسا شخص ملک کا وزیر اعظم بننے جارہا ہے ملک کی تقدیر کو نواز شریف اور شہباز شریف نے سنوارنا ہے سوشل میڈیا ٹیم نے کسی کو کچھ نہیں کہناسوشل میڈیا ٹیم کارڈیالوجی، میٹرو اور ترقیاتی پراجیکٹ کو اپ لوڈ کریں جوکہتے تھے کہ بجلی اور ڈیم بنائیں گے ان کے صوبے میں1 ڈیم اور ایک میگا واٹ بجلی بھی نظر نہیں آتی ہم نے پنڈی سے الیکشن کے بعد عوام کی خدمت شروع کردی تھی راولپنڈی آج کئی شہروں سے آگے ہے 15اپریل کو راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی کا افتتاح کریں گے انہوں نے شیخ رشید کو بنارسی ٹھگ قراردیتے ہوئے کہا کہ اس نے میرے خلاف302 کا مقدمہ درج کروایا تھاشیخ رشید کو میں نے کہا تھا کے اگر نواز شریف کے خلاف بات کی تو تمہاری زبان گدی سے کھینچ دیں گے ہم راولپنڈی کے عوام کو جلد راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی اور شہباز شریف پارک دینے جارہے ہیں عمران خان کی بنائی گئی 74 میگاواٹ بجلی کہاں گئی بیرون ملک سے آنے والے افراد راولپنڈی کو پشاور کراچی ملتان سے زیادہ ترقی یافتہ مانتے ہیں عمران خان اس قابل نہیں کہ اسے گھر میں بلایا جائے لیڈر کیسے بنایا جا سکتا ہے ہم نے سوشل میڈیا ٹیم گالیاں نکالنے کے لئے نہیں فلاحی کام سامنے لانے کے لئے قائم کی ہے میرا اور نواز شریف کا قصور صرف سامراجی طاقتوں کو للکارنا ہے میں اپنی فیکٹری اور منجمند اکاؤنٹس کو اپنے قائد کی عزت کے سامنے جوتی کی نوک پر رکھتا ہوں سردار نسیم نے کہا کہ2018 کے انتخابات میں راولپنڈی نواز شریف کے مخالفین کا قبرستان ثابت ہو گا ن لیگ کی سوشل میڈیا ٹیم کی کارکردگی قابل ستائش ہے راولپنڈی میں کئے گئے ترقیاتی کام تاریخی ہیں ن لیگ کی قیادت نے راولپنڈی میں ترقیاتی کام کرکے شہریوں کے دل جیت لئے ہیں ۔