سی پیک میں گھپلے، چینی کمپنی کو دیے گئے ٹھیکوں میں 294 ارب کی کرپشن کا انکشاف

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 28 فروری 2018 22:32

سی پیک میں گھپلے، چینی کمپنی کو دیے گئے ٹھیکوں میں 294 ارب کی کرپشن کا ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 28فروری2018ء) : سی پیک میں گھپلے، چینی کمپنی کو دیے گئے ٹھیکوں میں 294 ارب کی کرپشن کا انکشاف ہو گیا۔ چیئرمین این ایچ اے نے چینی کمپنی کو سی پیک کے تحت موٹروے کی تعمیر کے لیے ٹھیکہ دینے میں 2.9 ارب ڈالر کی بے قاعدگیوں کا اعتراف کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و ریونیو کا اجلاس منگل کےروز سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا۔

جس میں سی پیک کے سلسلے میںچینی کمپنی کو دیے گئے ٹھیکوں میں 294 ارب کی کرپشن کا انکشاف ہو گیا۔ چیئرمین این ایچ اے نے چینی کمپنی کو سی پیک کے تحت موٹروے کی تعمیر کے لیے ٹھیکہ دینے میں 2.9 ارب ڈالر کی بے قاعدگیوں کا اعتراف کرلیا.چیئرمین این ایچ اے جواد رفیق ملک نے اعتراف کیا کہ چائنا اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کمپنی کو دی گئی 20 کروڑ ڈالر کی رعایتی بولی کی اس اصلی دستاویزات کا حصہ نہیں جو پاکستان نے سی پیک کے 392 کلومیٹر طویل ملتان سکھر سیکشن کی تعمیر کے لیے جاری کی تھیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے یہ بھی بتایا کہ چینی کمپنی کو 294.4 ارب روپے یا 2.9 ارب ڈالر کا ٹھیکا متبادل بولیپر دیا گیا جو کمپنی نے اپنی اصل بولی دینے کے بعد جمع کرائی تھی۔ذرائع کے مطابق چیئرمین این ایچ اے کا یہ اعتراف اربوں ڈالر کے سی پیک منصوبوں پر اثر انداز ہوسکتا ہے اور حکومت بڑی مصیبت میں پڑسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :