وزیر اعلی کی کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز پر حملے کی شدید مذمت،اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس

دہشت گرد وں کے بزدلانہ حملے قوم کے غیر متزلزل عزم کو کمزور نہیں کر سکتے،شہید ہونے والے اہلکار پوری قوم کے ہیرو ہیں‘شہباز شریف

بدھ 28 فروری 2018 22:30

وزیر اعلی کی کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز پر حملے کی شدید مذمت،اہلکاروں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کوئٹہ کے علاقے میں سیکورٹی فورسز پر حملے کی شدید مذمت کی ہے - وزیر اعلی نے سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے - وزیر اعلی نے شہید ہونے والے اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاکی ہی-وزیر اعلی نے کہا کہ دہشت گرد وں کے بزدلانہ حملے قوم کے غیر متزلزل عزم کو کمزور نہیں کر سکتی- ہماری تمام تر ہمدردیاں شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہیں - انہوںنے کہا کہ شہید ہونے والے اہلکار پوری قوم کے ہیرو ہیں اور قوم شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :