وفاقی وزیر داخلہ کی کوئٹہ میں دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت

شکست خوردہ دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے، قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، احسن اقبال

بدھ 28 فروری 2018 22:30

وفاقی وزیر داخلہ کی کوئٹہ میں دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2018ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کوئٹہ میں دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شکست خوردہ دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کوئٹہ دہشت گردی میں شہادتوں پر افسوس کا اظہار اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کی کمر توڑی جاچکی ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ شکست خوردہ دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کیساتھ کھڑی ہے۔