زینب کے قاتل کی لاش کو سنگسار کرنے کی تجویز مسترد کر دی گئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 28 فروری 2018 22:17

زینب کے قاتل کی لاش کو سنگسار کرنے کی تجویز مسترد کر دی گئی
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 28فروری2018ء): زینب کے قاتل کی لاش کو سنگسار کرنے کی تجویز مسترد کر دی گئی۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے وزارت قانون کی تجویز مسترد کردی ۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے زینب کے قاتل کی لاش کو سنگسار کرنے کی تجویز کی مخالفت کر دی۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا سینیٹر جاوید عباسی کی صدارت میں اجلاس ہوا۔

اجلاس میں زینب کے قاتل کو سرعام پھانسی دینے کے معاملے پر غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

وزارت قانون نے کمیٹی اجلاس کے دوران تجویز دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کو جیل میں پھانسی دیکر اس کی لاش شہر میں گھمائی جائے۔وزارت قانون کا موقف تھا کہ لاش شہر میں گھمانے سے لوگوں کو پتہ چلے گا اور خوف بھی پیدا ہوگا جب کہ لاش کو لوگ کنکریاں بھی مار سکتے ہیں جیسے شیطان کو ماری جاتی ہیں۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے زینب کے قاتل کی لاش کو سنگسار کرنے کی تجویز کی مخالفت کر دی۔کمیٹی کا کہنا تھا کہ اسلام میں لاش کا زیادہ احترام ہے لہذا کسی لاش کی اس طرح بے حرمتی نہیں کی جا سکتی۔