شہباز شریف کے پارٹی صدر بننے کے باوجود ن لیگ کے درجنوں اراکین اسمبلی پارٹی چھوڑنے کیلئے تیار

muhammad ali محمد علی بدھ 28 فروری 2018 22:13

شہباز شریف کے پارٹی صدر بننے کے باوجود ن لیگ کے درجنوں اراکین اسمبلی ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 28فروری2018ء) شہباز شریف کے پارٹی صدر بننے کے باوجود ن لیگ کے درجنوں اراکین اسمبلی پارٹی چھوڑنے کیلئے تیار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی و اینکر چوہدری غلام حسین نے تہلکہ خیز دعوی کیا۔  چوہدری غلام حسین کا کہنا ہے کہ آہستہ آہستہ ن لیگ کی وکٹیں گرتی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

چوہدری غلام حسین کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں ایک ساتھ ن لیگ کے کئی اراکین قومی و صوبائی اسمبلیاں اپنی پارٹی کو خیر آباد کہہ جائیں گے۔ چوہدری غلام حسین کا دعوی ہے کہ ن لیگ کے 40 سے 50 اراکین قومی اسمبلی پارٹی کو خیر آباد کہنے والے ہیں۔ جبکہ 100 کے قریب اراکین صوبائی اسمبلی بھی پارٹی کو خیر آباد کہنے کیلئے تیار ہیں۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات ملاحظہ کیجیے: