جعلی ڈگری کا معاملہ، مراد سعید کی جانب سے عدالت سے کلین چٹ حاصل کر لینے کا دعوی

muhammad ali محمد علی بدھ 28 فروری 2018 22:03

جعلی ڈگری کا معاملہ، مراد سعید کی جانب سے عدالت سے کلین چٹ حاصل کر لینے ..
پشاور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 28فروری2018ء) جعلی ڈگری کے معاملے میں مراد سعید کی جانب سے عدالت سے کلین چٹ حاصل کر لینے کا دعوی کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مراد سعید پر الزام تھا کہ انہوں نے پشاور یونیورسٹی انتظامیہ کیساتھ ملی بھگت سے اپنی ڈگری کلئیر کروائی تھی۔ اس حوالے سے اب مراد سعید کا تازہ ترین بیان آیا ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں مراد سعید نے کہا ہے کہ ""اللہ تعالی کے فضل و کرم اور قوم کی دعاؤں سے تین سال بعد آج عدالت نے جعلی ڈگری اور غلط بیانی کے گھناؤنے الزام سے میرا دامن صاف کردیا ہے۔ قوم کو ایک اور سرٹیفائیڈ صادق اور امین مبارک ہو"۔ واضح رہے کہ مراد سعید کی جعلی ڈگری کا معاملہ پشاور ہائیکورٹ میں زیر سماعت تھا۔

متعلقہ عنوان :