عدالت نے دو دہشت گردوکو پولیس اہلکاروں کے قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا سنا دی

بدھ 28 فروری 2018 22:14

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2018ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دو دہشت گردوں عبید عرف کے ٹو اور نادر شاہ کو 2 پولیس اہلکاروں کے قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا سنا دی۔

(جاری ہے)

پاکستان رینجرز سندھ سے بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ کی پراسیکیوشن ٹیم کی جانب سے پیش کئے گئے ثبوت اور دلائل کی روشنی میں بدھ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 7 نے ایم کیو ایم (لندن) سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں عبید عرف کے ٹو اور نادر شاہ کو 2 پولیس اہلکاروں کے قتل کے جرم میں عمر قید اور دو، دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

واضح رہے کہ دونوں ملزمان نے 2000 ء میں ایم اے جناح روڈ پر دو پولیس اہلکاروں کو قتل کیا جبکہ دونوں ملزمان کو رینجرز نے ایم کیو ایم (لندن) کے مرکز نائن زیرو سے چھاپے کے دوران گرفتار کیا تھا۔ مذکورہ دہشت گردوں کے خلاف غیر قانونی اسلحہ اور بارودی مواد رکھنے کے مقدمات بھی مختلف عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔

متعلقہ عنوان :