اسلام آباد پولیس، رینجرز اور حساس اداروں کا مختلف علاقوں میں مشترکہ سرچ آپریشن ، چار افغانیو ں سمیت 09 مشتبہ افراد گرفتار

بدھ 28 فروری 2018 22:14

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2018ء) اسلام آباد پولیس، رینجرز اور حساس اداروں نے تھانہ شہزاد ٹاؤن اور تھانہ کوہسار کے مختلف علاقوں میں مشترکہ سرچ آپریشن کرکے چار افغانیو ں سمیت 09 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا جن سے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کیا گیا، 163 سے زائد گھروں کو سرچ کیا گیا، 342 مشکوک افراد کو موقع پر چیک کیا گیا۔

وفاقی پولیس کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسلام آ باد پو لیس، پاکستان رینجرز اور حسا س اداروں نے تھانہ شہزاد ٹائون کے ملحقہ علا قوں اورگردونو اح میں سر چ آپریشن کیا۔ یہ آپریشن ایس پی رورل حسام بن اقبا ل کی نگرانی میں کیا گیا۔ سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے دو مشتبہ شخص کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

ایک پسٹل ، ایک ریو الوراور ایک رائفل معہ ایمو نیشن برآمد،93سے زائد گھروں کو سرچ کیا گیا،187مشکو ک افراد کو موقع پر چیک کیا گیا۔

اس کے علا وہ ایس پی سٹی احمد اقبا ل کی نگر انی میں پولیس میں تھا نہ کوہسار کے مختلف علاقوں سید پو ر اور گر دونو اح میں سر چ آپر یشن کے دوران چار افغا نیو ں سمیت07مشتبہ افراد کو حر است میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئیں،70سے زائد گھر وں اور155مشکو ک افراد کو مو قع پر ہی چیک کیا گیا، حراست میں لئے گئے مشتبہ افراد سے تحقیقات جا ری ہے۔ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد نجیب الر حمن بگو ی نے کہا کہ اس سر چ آ پر یشن کا مقصد اسلام آباد میں سکیورٹی کو فول پروف بنانا اور اسلام آباد کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے تاکہ کوئی شرپسند اپنے مذموم مقصد میں کامیاب نہ ہو سکے۔

انہو ں نے تمام ایس ایچ اوز کو ہد ا یت کی ہے کہ وہ سر چ آ پر یشن کوجا ری رکھیں چیکنگ کو مؤثر بنا ئیں اور اپنے علا قوں میں پٹر ولنگ کو مزید سخت کر یں ۔ انہوں نے تمام شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے علاقوں میں کہیں بھی کوئی مشکوک سرگرمی یا کوئی مشکوک شخص دیکھیں تو فوراً اسلام آباد پولیس کو اطلاع دیں۔ انہو ں نے مزید کہا کہ شہریو ں کے تعاون کے بغیر شہر کی سکیورٹی کو بہتر بنانا ممکن نہیں ۔

متعلقہ عنوان :