آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر سلطان اعظم تیموری کا پولیس ٹریننگ سکو ل کا اچانک دورہ

بدھ 28 فروری 2018 22:14

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2018ء) آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر سلطان اعظم تیموری نے کہا ہے کہ پولیس جوانوں کیلئے میر ے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، پولیس کے جوان محکمہ کا اثاثہ ہیں، ان کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے گا، ان کی فلاح بہبود، رہائش اور کھانے پینے کے معاملات میں کسی قسم کی لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے بات پولیس ٹریننگ سکو ل میں اچانک دورہ کے موقع پر جوانوں سے کہی۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر سلطان اعظم تیموری نے پولیس لائن میں پولیس ٹرینگ سکول کی میس کا دورہ کیا۔ انہو ں نے جوانوں کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا اور پولیس افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جوانوں کے کھانے کے معیا ر کو بہترین اور معیاری بنایا جائے ،جہاں میرے جوان کھانا کھائیں وہاں پر سینئر افسران بھی کھانا کھائیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جوانوں کی فلاح و بہبود و رہائش ،کھانے پہنے کے معیا رمیں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گئی ۔پولیس کے جوان ڈیپارٹمنٹ کا اثاثہ ہیں اور ان کا ہر سطح پر خصوصی خیال رکھا جائے تاکہ انہوں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔اس موقع پر ایس پی ہیڈ کوارٹر سمیرا اعظم اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے ،جوانوں سے بات کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد نے پولیس کے جو انو ں سے کہا کہ آپ کو کسی بھی قسم کا مسئلہ درپیش ہو تو میرے آفس آ سکتے ہیں ۔میرے دروازے آپ کے لیے کھلے ہیں اور آپ کے مسائل سنو ں گا اور ان کو حل کرنے کی پوری کوشش کروں گا ۔ہم سب ایک خاندان کی طرح ہیں اور ایک ٹیم کے طور پر ہم سب کام کرتے ہوئے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

متعلقہ عنوان :