ایئر پورٹ سکیورٹی فورس نے لاکھوں روپے مالیت کی آئس ہیروئن بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

بدھ 28 فروری 2018 22:11

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2018ء) ایئر پورٹ سکیورٹی فورس نے لاکھوں روپے مالیت کی آئس ہیروئن بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ذرائع کے مطابق بینظیر ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے سعودی عرب جانے والے مسافراسد زمان کے سامان کی چیکنگ کے دوران 1600گرام اائس ہیروئن برآمد کر لی جو نمکو کے پیکٹوں میں چھپائی گئی تھی اسد زمان عمان ایئر لائن کی پروازڈبلیو وائی 348 سے براستہ مسقط ریاض جانا چاہتا تھا تاہم اے ایس ایف نے ملزم کو گرفتار کر کے اے این ایف کے حوالے کر دیا ہے ذرائع کے مطابق اے ایس ایف نے گزشتہ 7روز میںمنشیات سمگلنگ کی تیسری کوشش ناکام بنائی ہے۔

متعلقہ عنوان :