وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی کوئٹہ دھماکہ کی شدید مذمت، شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا

بدھ 28 فروری 2018 22:06

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی کوئٹہ دھماکہ کی شدید مذمت، شہداء کے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2018ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کوئٹہ دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی کمر توڑی جا چکی ہے، شکست خوردہ دہشت گرد اپنی بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ قوم اپنی سیکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

متعلقہ عنوان :