وزیر اعلیٰ پنجاب کا پارٹی صدر منتخب ہونا قائدین کا تاریخی فیصلہ ہے ، محمد اکرام

بدھ 28 فروری 2018 22:06

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن صوبائی اسمبلی چودھری محمد اکرام نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو مسلم لیگ(ن) کا پارٹی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) قائد عوام محمد نواز شریف کی سربراہی میں مسلم لیگ(ن) مظبوط اور فعال ہو چکی ہے اور ملک بھر میں مسلم لیگ(ن) منظم اور کامیاب جماعت بن چکی ہے ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا پارٹی صدر منتخب ہونا قائدین کا تاریخی فیصلہ ہے ۔

(جاری ہے)

شہباز شریف کے ہاتھوں مسلم لیگ(ن) کی بھاگ دوڑ آنے سے قائد اعظم ؒ کے خوابوں کی تعبیر اور ہمارے قائد محمد نواز شریف کے قومی ایجنڈے کی تکمیل ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان قائدین عوام محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف کی قیادت میں خوشحال ہو رہا ہے اور ملک میں میاں برادران کی قیادت عوام ترقی کی راہ پر گامزن ہیں۔ ترقیاتی کاموں کے معیار کو میرٹ کے مطابق کیا جا رہا ہے اور حکومت کی نگرانی میں شروع ہو کر مکمل ہونے والے ترقیاتی منصوبوں سے عوام مستفید ہو رہی ہے اور میاں برادران کی خصوصی دلچسپی سے میگا منصوبے مکمل ہوئے ہیں جس سے عوام براہ راست مستفید ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :