رحیم یار خان پولیس میں بھرتی کیلئے 445 امیدواروں کا میڈیکل کل ہو گا

بدھ 28 فروری 2018 22:06

رحیم یار خان۔28 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2018ء) رحیم یار خان پولیس میں بھرتی کے لئے 445 امیدواروں کا میڈیکل کل ہو گا ۔ اصل شناختی کارڈ اور میٹرک کی سند یا رزلٹ کارڈ ساتھ لانے کی ہدایت ۔میڈیکل کے مرحلہ میں پہنچنے والے امیدواروں میں 413 مرد اور 38 خواتین امیدوار شامل ہیں ۔ تمام امیدواروں کا میڈیکل شیخ زید ہسپتال میں ہو گا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ضلع رحیم یارخان پولیس میں بھرتی کا سلسلہ کچھ عرصہ سے جاری ہے جس میں امیدوار مختلف مراحل طے کرتے ہوئے این ٹی ایس ٹیسٹ تک پہنچے تھے جس میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں کی مختلف تصدیق کے بعد آج یکم مارچ 9 بجے صبح میڈیکل کے لئے طلب کر لیا گیا ہے امیدواروں کا میڈیکل شیخ زید ہسپتال میں ہو گا ۔ جس میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو آئندہ ڈسٹرکٹ پولیس میں بھرتی کیا جائے گا ۔ میڈیکل کے مرحلہ میں پہنچنے والے امیدواروں میں 413 مرد اور 38 خواتین امیدوار شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :