لاہور،ویٹرنری یونیورسٹی میںاکیڈ مک سٹاف ایسو سی ایشن کے نئے منتخب عہدے داروں کی حلف بر داری کی تقر یب کا انعقاد

بدھ 28 فروری 2018 22:09

لاہور۔28 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2018ء) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور میں گذشتہ روزاکیڈ مک سٹا ف ایسو سی ایشن کے نئے منتخب عہدے داروں کی تقر یب حلف بر داری منعقد ہو ئی جس کی صدارت وا ئس چا نسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے کی۔ ڈاکٹرپا شا نے اکیڈمک سٹا ف ایسو سی ایشن کے نئے صد ر پرو فیسر ڈاکٹر کامران اشرف سمیت دیگر عہدے داران جن میں ڈا کٹرارشد جاوید( نا ئب صدر)،ڈا کٹر حفصہ زینب( جنر ل سیکر ٹری)، ڈاکٹر احتشام خان ( جا ئنٹ سیکر ٹر ی) ،ڈا کٹرمحمد طیب (فنانس سیکر ٹری) سے حلف لیا۔

(جاری ہے)

اُس مو قع پر خطا ب کر تے ہو ئے ڈ اکٹر پا شا نے اکیڈ مک سٹا ف ایسو سی ایشن کی نئی کا بینہ کومبارکباد پیش کی نیز یو نیو ر سٹی کے تما م اسا تذ ہ کی کا و شو ں اور پیشہ وارا نہ اعلی خد ما ت کی تعریف بھی کی ۔ اُنہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کی ٹائمز ہا ئیر ایجو کیشن ورلڈ یونیورسٹی اور کیو ایس رینکنگ میں نما یاں پوزیشن تمام فیکلٹی سٹاف کی اجتما ئی کا وشو ں کا ثمر ہے ۔قبل ازیں ڈاکٹر کامران اشر ف نے ٹیچنگ سٹاف ایسو سی ایشن کی فلا ح سے متعلقہ مختلف پہلو ئوں پر بات کی نیز ٹیچنگ سٹاف ایسو سی ایشن اور یو نیورسٹی کی لیڈر شپ کے سپورٹ اور مثبت کردار کی بھی بھر پور تعر یف کی۔

متعلقہ عنوان :