وزیراعلیٰ پنجاب کی ریاضی کے بین الاقوامی مقابلے میں گولڈ میڈل جیتنے پر پاکستانی طالب علم جعفر رضا کو مبارکباد

بدھ 28 فروری 2018 22:03

وزیراعلیٰ پنجاب کی ریاضی کے بین الاقوامی مقابلے میں گولڈ میڈل جیتنے ..
لاہور۔28 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے بنکاک میں ہونے والے ریاضی کے بین الاقوامی مقابلے میں گولڈ میڈل جیتنے والے پاکستانی طالب علم جعفر رضا کو مبارکباد دی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے جعفر رضا کے اساتذہ اور والدین کی محنت اور کارکردگی کی بھی تعریف کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ جعفر رضا نے اپنی محنت اور قابلیت کی بنا پر عالمی اعزاز حاصل کرکے ملک کا نام روشن کیا ہے اور جعفر رضا کا بین الاقوامی مقابلے میں گولڈ میڈل جیتنا اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی طلبہ تعلیم کے میدان میں کسی سے بھی کم نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جعفر رضا جیسے ذہین اور محنتی طلبہ ملک کا پاکستان کا اصل چہرہ اور پاکستان کاقیمتی سرمایہ اور ملک کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔انہوں نے کہا کہ قوم کو ایسے ہونہار بچوں اور بچیوں پر فخر ہے جو وطن عزیز کا نام روشن کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :