وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا شہری دفاع کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

بدھ 28 فروری 2018 22:03

لاہور۔28 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے شہری دفاع کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس دن کو منانے کا مقصد عوام میں شہری دفاع کے اداروں کی اہمیت و افادیت کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کرنا ہے۔ شہری دفاع کی تنظیم زلزلے ، سیلاب اور دیگر قدرتی آفات کے موقع پر انسانی جان و مال کو بچانے کیلئے اپنا مؤثر کردار ادا کرتی ہے اور جان و مال کے ناقابل تلافی نقصان کے تناسب کو کم کرنے کیلئے شہری دفاع کی تنظیم کا کرادر نہایت اہم ہے۔

(جاری ہے)

شہری دفاع کے ذمہ زمانہ امن اور جنگ ہر دو صورتوں میں شہریوں کی حفاظت جیسا عظیم کام ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کو زلزلے ، سیلاب اور دیگر آفات سے بچانے کے لئے شہری دفاع کی تنظیموں کو مؤثر اور فعال انداز میں کام کرنے کی ضرورت ہے اور اس ادارے کو جدید تقاضوں کے مطابق اپنی ترجیحات کو نئے تصورات اور متبادلات سے ہم آہنگ کرنا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کے دن اس عزم کا اعادہ کرنے کی ضرورت ہے کہ شہری دفاع کے ادارے کو مزید مضبوط اور مستحکم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات عمل میں لائے جائیں۔