پی سی ایس آفیسراحمدخان کی گریڈ19میں ترقی

بدھ 28 فروری 2018 22:00

پشاور۔28فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2018ء)حکومت خیبر پختونحوا نے فوری طورپر صوبائی سلیکشن بورڈ کی سفارشات پرپی سی ایس آفیسر (ایگزیکٹیوگروپ) ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ اوقاف احمد خان کو مستقل بنیادوں پر گریڈ 18 سے گریڈ19 میں ترقی دیدی ہے۔

(جاری ہے)

مذکورہ آفیسر کو ترقی ملنے کے بعد تاحکم ثانی بحیثیت ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ اوقاف کام جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ وہ اپنی ریٹائرمنٹ تک آزمائشی بنیادوں پر کام کریں گے۔ اس امر کا اعلان اسٹبلیشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کئے گئے ایک اعلامیے میںکیا گیا۔