صوبائی حکومت نے صحت اور تعلیم کو اولین ترجیح دی ہے ،وزیرتعلیم عاطف خان
بدھ 28 فروری 2018 22:00
(جاری ہے)
اُنہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے صحت اور تعلیم کو اولین ترجیح دی ہے اور دونوں شعبوں میں ایسی اصلاحات متعارف کرائی ہیں جن سے خیبر پختونخوا میں عوام کو تعلیم وصحت کی بہترین سہولیات اُن کی دہلیز پر مل رہی ہیں ۔
اُنہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت میں صرف سات ہزار اساتذہ بھرتی کیے گئے جبکہ ہماری حکومت میں 40 ہزار اساتذہ خالص میرٹ پر بھرتی ہوئے جبکہ مزید 17 ہزار کی بھرتی کا عمل جاری ہے اور محکمہ تعلیم کا بجٹ جو ہم سے پہلے 67 ارب روپے تھا کو137 ارب روپے تک پہنچایا گیا جس کی وجہ سے تعلیمی شعبے میںخاطرخواہ ترقی ہوئی اور الف اعلان کی رپورٹ کے مطابق پورے پاکستان کے دس بہترین اضلاع میں 9 اضلاع خیبر پختونخوا کے ہیں اور گذشتہ چارسال میں ڈھائی ارب روپے کی لاگت سی41 لاکھ بچوں کو مفت کتابیں دی گئی ہیں ۔اُنہوں نے کہا کہ سکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی ،سکولوں کی اپ گریڈیشن ،نئے سکولوں کی تعمیر اور آئی ٹی لیبز کے قیام پر بھی اربوں روپے خرچ کیے جاچکے ہیں جس کی وجہ سے نجی سکولوں سے طلباء اب سرکاری سکولوں کا رخ کررہے ہیں ۔اسی طرح صوبے میں ڈاکٹروں کی تعداد صرف ساڑھے تین ہزار تھی جو ہمارے دور میں نو ہزار سے بھی تجاوز کرگئی ہے اور محکمہ تعلیم اور صحت کے ملازمین کو خصوصی مراعات بھی دی گئی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.