کوئٹہ،جماعت اسلامی ضلع لورالائی کے بزرگ رہنما بانی رکن حاجی عبدالسلام کا جوان سال بھتیجہ عبدالمنان حادثے میں ہلاک ہو گیا

بدھ 28 فروری 2018 22:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2018ء) جماعت اسلامی ضلع لورالائی کے بزرگ رہنما بانی رکن حاجی عبدالسلام کا جوان سال بھتیجہ عبدالمنان حادثے میں ہلاک ہوا انہیں مقامی قبرستان میںسوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا فاتحہ خوانی ان کی رہائش گا ہ کلی لشتی نزد کمشنر آفس کوئٹہ روڈلورالائی میں جاری ہے جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی ،کوئٹہ کے قائمقام امیر ڈاکٹرنعمت اللہ ،تنظیم اساتذہ کے صوبائی صدر پروفیسرعبدالرحمان موسیٰ خیل ،جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات عبدالولی خان شاکر ،لورالائی کے امیرنورالدین غلزئی ،حاجی عبدالباری ناصر ،حاجی عبدالکریم کدیزئی نے نوجوان عبدالمنان کے انتقال پر دکھ اور افسوس کااظہارکرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعاکی ۔

متعلقہ عنوان :