کوئٹہ،جماعت اسلامی کے زیر اہتمام شام میں درندگی وبچوں وخواتین کی نسل کشی کے خلاف کل یوم احتجاج منایاجائیگا

بدھ 28 فروری 2018 22:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2018ء) جماعت اسلامی کے زیر اہتمام شام میں درندگی وبچوں وخواتین کی نسل کشی کے خلاف کل جمعتہ لمبارک کو یوم احتجاج منایاجائیگااضلاع کے ہیڈکوارٹرزپر مظاہرے واحتجاج کیا جائیگاآئمہ کرام وعلمائے کرام مساجد میں روسی امریکی درندگی کے خلاف قراردادیں وعوام کو شعور دینے کیلئے تقاریرکریں گے جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ نے امرائے اضلاع کو ہدایت کی کہ وہ جمعہ المبارک 2مارچ کوضلعی ہیڈکوارٹرزمیں احتجاج کو کامیاب بنائیں اور اس ظلم ودرندگی کی خلاف بھرپورآوازبلندکریں ۔