کوئٹہ،شام میں روس اور امریکہ کی بمباری بے گناہ شامیوں پر قیامت کا منظر بنی ہوئی ہے،صوبائی امیر جماعت اسلامی مولانا عبدالحق ہاشمی

بدھ 28 فروری 2018 22:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2018ء) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ شام میں روس اور امریکہ کی بمباری بے گناہ شامیوں پر قیامت کا منظر بنی ہوئی ہے۔بشار الااسد کے تحفظ کے لیے لاکھوں شامیوں کو قتل اور بے گھر کر دیا گیا۔یہ المیہ ہے کہ اقوام متحد ہ سمیت عالمی ادارے بے حس اور جانبدار ہیں انسانوں کے تحفظ کے لیے کوئی قد م نہیں اٹھایا جارہا۔

عالم اسلام کو اپنے مسائل بحران حل کرنے کے لیے خود ہی متحد ہونا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ مضبوط اعصاب کے ساتھ کرپٹ عناصر کی ہنگامہ پروری کے سامنے استقامت دکھائی70سال سے مقتدرقوتوں نے نوجوانوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔قومی انتخابات میں نوجوانواں کا جوہری کردار ہے۔

(جاری ہے)

نوجوان بیدار ہوں تو ملک کرپٹ مافیا ،جاگیرداروں،وڈیروں ،سرداروں ،مفاذ پرستوں ،چاپلوسوں کے شکنجے سے آزاد ہوجائے گا۔

جمہوری حکومتیں جان بوجھ کر طلبہ یونینز کی بحالی میں رکاوٹ بنی ہوئی ہیں۔طلبہ اور نوجوانوں کی سیاسی سماجی تربیت کے لیے طلبہ یونینزبحال کی جائیں۔کشمیر ،فلسطین،روہنگیا،شام،افغانستان،یمن،عراق میں مسلمانوں کا ہی خون بہہ رہا ہے۔کرپٹ مافیا نہیں چاہتا کہ اسکا احتساب ہو۔عدلیہ مضبوط اعصاب کے ساتھ کرپٹ عناصر کی ہنگامہ پروری کے سامنے استقامت دکھائے۔

جمہوریت معیشت،اور سماجی نظام کو کرپشن سے پاک کرنے اور آئین قانون اور ضابطو ں کا پابند بنانے سے ملک مستحکم اور خوشحال ہوگاپاکستان کو مسائل کی دلدل سے صرف اسلامی قوتیں نکال سکتی ہیں ۔70سال سے اقتدار پر قابض سیاسی جماعتوں نے عوام کو غربت ،جہالت ،مہنگائی ،بے روز گاری اور بدامنی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ ایم ایم اے کی صورت میں تمام دینی قیادت کا ایک پلیٹ فارم پر آنا ملک و قوم کیلئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے خصوصی انعام ومبارک کام ہے ۔ جماعت اسلامی کی قیادت کے دامن پر کرپشن کا کوئی داغ نہیںاور نہ ہی دینی قوتوں نے قوم کو دھوکہ دیا ہے ۔