کراچی، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہندو برادری کو ہولی کے تہوار پر مبارکباد

بدھ 28 فروری 2018 21:58

کراچی، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہندو برادری کو ہولی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہندو برادری کو ہولی کے تہوار پر مبارکباد دی ہے، جو پاکستان سمیت دنیا بھر میں کل (جمعرات) سے منائی جائیگی۔ ہولی کا تہوار باطل پر حق کی فتح، آمدِ بھار، اختتامِ سرما، کھیل و مسرت، عفو و درگذر اور ٹوٹے ہوئے رشتوں کو پھر سے جوڑنے کے تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے پیغام میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ ان کی پارٹی ملک میں غیرمسلموں کے لیئے یکساں حقوق اور مواقع کی حامی ہے کیونکہ مساوات پر مبنی معاشرے کی تشکیل کے لیئے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے نظریئے کی علمبردار فقط پیپلز پارٹی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ پی پی پی نے غیرمسلم پاکستانیوں کے حقوق کے لیئے آئینی ضمانتیں دی ہیں اور پارلیامینٹ و پارٹی میں انہیں بیمثال نمائندگی دی ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ہر پاکستانی کو محفوظ ماحول میں اپنے مذہبی تہوار منانے کی کھلی آزادی ہے۔ #