چنیوٹ، ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی واک کا اہتمام

کہ آگاہی واک کا مقصد عوام الناس کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی دینا اور شعور اجاگر کرنا ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر

بدھ 28 فروری 2018 21:53

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ رانا طاہر رحمن خان کی زیرقیادت ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔ واک میں ڈی ایس پی ٹریفک میڈم زاہدہ پروین،ڈی ایس پی سٹی اظہر یعقوب،ڈی ایس پی لیگل اختر حیات،ایس ایچ او سٹی انسپکٹر شبیر احمد،دیگر پولیس افسران،صحافیوں اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ پریس کلب سے شروع ہونے والی آگاہی واک ختم نبوت چوک پر اختتام پذیر ہوئی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی پی او نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آگاہی واک کا مقصد عوام الناس کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی دینا اور شعور اجاگر کرنا ہے۔ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرکے حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کافی حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔ٹریفک حادثات کی روک تھام اور شہر میں ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں۔اس سلسلہ میں عوام کو بھی اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا چاہیے اور ٹریفک قوانین کی پابندی کرنی چاہیے۔ڈی پی او نے شہریوں میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی پمفلٹس تقسیم کیے۔

متعلقہ عنوان :