تربیلا غازی، دیر نیہ دشمنی آتشی اسلحہ کی فائرنگ سے ایک نوجوان جانبحق ،مقدمہ درج

بدھ 28 فروری 2018 21:53

تربیلا غازی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2018ء) دیر نیہ دشمنی کا شاخسانہ تحصیل غازی میں آتشی اسلحہ سے فائرنگ کر کے 34سالہ نوجوان کو قتل کر دیا گیا۔ غازی پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق غازی تھانہ کی حددو جھانیاں چوک میں آتشی اسلحہ سے فائرنگ کر کے 34سالہ نوجوان محمد کمال ولد محمد اقبال ساکن شیر غنڈ ضلع صوابی کو قتل کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

قتل کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی غازی شمروز خان، ایس ایچ او غازی بابر تنولی بمعہ پولیس نفری پہنچ گئے۔ مقتول کی نعش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال غازی لایا گیا جہاں پورسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثا ء کے حوالے کر دی گئی ہے۔ غازی پولیس نے مقتول کے بھائی کی درخواست پر قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ وجہ عدوات دیرنیہ دشمنی بتائی جاتی ہے۔ ملزم ارتکاب جرم کے بعد فرار ہو گیا ہے۔ڈی ایس پی غازی شمروز خان نے بتایا کہ ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :