تربیلا غازی، ایک شخص فائرنگ سے جاں بحق ، ملزم ارتکاب جرم کے بعد فرار

بدھ 28 فروری 2018 21:53

تربیلا غازی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2018ء) تحصیل غازی میں 62سالہ شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیاملزم ارتکاب جرم کے بعد فرار ہو گیا۔ پولیس نے قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحصیل غازی کی تر بیلا جھیل پار یوسی ناڑہ امازئی کے گائوں دھڑ یاں میں بدھ کے روز صبح ساڑھے چھ بجے کے قریب 62سالہ شخص عبدالشکور ولد کالا خان گھر سے باہر کسی کام کے سلسلہ میں جا رہا تھا کہ خانزداہ ولد جمعہ خان نے پستول سے اُس پر فائرنگ کر دی جس کہ نتیجہ میں وہ سر میں گولیاں لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ہے۔

قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔ وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ ناڑہ امازئی قاضی جمیل موقع پر پہنچ گئے اور نعش کو قبضہ میں لے کر پولیس کی تحویل میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال غازی لایا گیا جہاں پر نعش پورسٹ مارٹم کرنے کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ہے۔ پولیس نے مقتول کے بھائی محمد شریف ولد کالا خان کی مدعیت میں ملزم خانزداہ کے خلاف قتل کی دفعہ 302/34 کے تحت مقدمہ درج کر کے نامزد ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :