تر بیلا غازی ،تربیلا ڈیم میں پانی کی صورت حال سنگین ہو گئی

ڈیم میں بجلی کی پیداوار و آپیاشی کے لئے پانی کا ذخیرہ دس فٹ رہ گیا

بدھ 28 فروری 2018 21:53

تر بیلا غازی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2018ء) تربیلا ڈیم میں پانی کی صورت حال سنگین ہو گئی۔ ڈیم میں بجلی کی پیداوار و آپیاشی کے لئے پانی کا ذخیرہ دس فٹ رہ گیا۔ڈیم میں پانی کی سطح کم ہو کر 1390.20فٹ پر آگئی۔ تربیلا بجلی گھر کے آٹھ پیداواری یونٹ بند ، چھ یونٹ بجلی پید ا کررہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق تربیلا ڈیم کی ڈیلی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تربیلا ڈیم میں پانی صورت حال سنگین ہو گئی ہے۔

ڈیم میں بجلی کی پیداوار و صوبوں کو آپیاشی کے لئے پانی کا زیر استعمال ذخیرہ صر ف دس فٹ تک رہ گیا ہے۔

(جاری ہے)

جس سے بجلی کی پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ ڈیم میں پانی کی آمد 18ہزار کیوسک جبکہ اخراج کم کر کے 35ہزار کیوسک کر دیا گیا ہے ۔ ڈیم میں پانی کی سطح کم ہو کر 1390.20فٹ پر آگئی ہے۔ جبکہ ڈیم پانی کا ڈیڈ لیول 1380فٹ ہے۔ ڈیم سے پانی کے اخراج میں کمی سے تربیلا بجلی گھر میں بجلی کی پیداوار میں بھی کمی کا سامنا ہے ۔

بجلی گھر میں بجلی کی پیدا وارپانچ سو 80میگاواٹ پر پہنچ گئی ہے۔ چھ پیداواری یونٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں 8پیداواری یونٹ بند ہیں۔تربیلا ڈیم کے ذرائع نے بتایا کہ ڈیم سے پانی کا ذخیرہ ختم ہونے کے بعد جس طرح ڈیم میں پانی کی آمد ہو گی اُس کے مطابق پانی کا اخراج ہوگا۔

متعلقہ عنوان :