کراچی،جماعت اسلامی تیسئر ٹائون کے ناظم محمد فاروق کی قیادت میں ایک وفد کی سربراہ پبلک ایڈ کمیٹی ضلع وسطی محمد احمد قاری سے ملاقات

بدھ 28 فروری 2018 21:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2018ء) جماعت اسلامی تیسئر ٹائون کے ناظم محمد فاروق کی قیادت میں ایک وفد نے سربراہ پبلک ایڈ کمیٹی جماعت اسلامی ضلع وسطی محمد احمد قاری سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

محمد فاروق نے سربراہ پبلک ایڈ کمیٹی کو بتایا کہ نادرا ملازمین کا عوام سے ناروا سلوک اور تضحیک کا رویہ جو چیئرمین نادرا کے دورہ سے درست ہوا تھا اس کے اثرات ختم ہوتے جا رہے ہیں اور عوام الناس کو پریشان کرنے کا سلسلہ پھر سے شروع کر دیا گیا ہے، خصوصاً حیدری میگا سینٹر میں عوام کی بے عزتی کرنا، SOP کے خلاف کاغذات مانگنا اور تذلیل کرنا روز کا معمول بن گیا ہے۔

اس موقع پر محمد احمد قاری نے نادرا کے عملے کا عوام کے ساتھ ناروا رویئے پر چیئرمین نادرا سے اپیل کی ہے کہ وہ نادرا میگا سینٹر حیدری میں نادرا کے عملے کی جانب سے عوام کی تذلیل، انہیں بے عزت کرنا، SOP طے ہونے کے بعد کاغذات کے نام پر عوام کو گمراہ کرنے کا سلسلہ بند کرے، جماعت اسلامی عوام الناس کی تذلیل پر خاموش نہیں بیٹھے گی۔#

متعلقہ عنوان :