کوئٹہ سمیت بلوچستان میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا

بدھ 28 فروری 2018 21:46

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2018ء) کوئٹہ سمیت بلوچستان میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ،محکمہ موسمیات نے صوبے کے مختلف علاقوں میں مزید دو روز تک بارشوں ہونے کی پیشگوئی کردی ، وادی کوئٹہ پر صبح سے گہرے بادلوں کا ڈیرہ تھا تاہم سہ پہر بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا،جو تاحال جاری ہے او ر وقفے وقفے سے بارش ہورہی ہے ، بارش سے شہر کی سڑکیں جھل تھل اور موسم خوشگوار ہوگیا ،کوئٹہ کے علاوہ بولان ،سبی ،مستونگ ،پشین ،ژوب ،لورالائی سے بارش کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ،کوئٹہ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کاسلسلہ جمعہ کی صبح تک جاری رہیگا، بارشوں کے حالیہ سلسلے کے دوران ژوب،شیرانی،قلعہ سیف اللہ اورقلعہ عبداللہ میں زیادہ بارش ہونے کا امکان ہے، جبکہ خضدار،قلات اورسبی میں بھی بارش کاامکان ہے ۔

متعلقہ عنوان :