وندر کے قریب کوچ اور ٹرک میں تصادم ،ایک شخص جاں بحق ،10 زخمی

بدھ 28 فروری 2018 21:46

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2018ء) وندر کے قریب کوچ اور ٹرک میں تصادم ایک شخص جاں بحق 10 افراد زخمی آر ایچ سی وندر میں بجلی اور پانی نہ ہونے کی وجہ سے اندھیرے میں امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا تفصیلات کے مطابق لسبیلہ کے ساحلی شہر وندر سے تقریباً 10 کلومیٹر دور مین آرسی ڈی شاہراہ پر بلوچی گوٹھ کے نزدیک پنجگور سے کراچی جانے والی الباقر مسافر کوچ اور پتھر سے لوڈ ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جوکہ کوچ کا کلینر بتایا جاتا ہے جب کہ دس افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں ایدھی ایمبولینسز کے زریعے RHC وندر منتقل کردیا گیا.زخمیوں میں صابر ولد حمل،نصیر ولد محمد اکبر ،رخسانہ زوجہ آنجا،آدیہ بنت عبدلعزیز،عیسیٰ ولد بدل،گلشن زوجہ اعظم ساکنان پنجگور اور ٹرک ڈرائیورعلی نوازولد علی محمد شدید زخمی ہوگئے ان کے علاوہ خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، زخمیوں میں تین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے اسپتال میں بجلی اور پانی نہ ہونے کی وجہ سے زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی میں اسٹاف کو شدید دشواریوں کاسامنا۔

(جاری ہے)

ضروری سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے تمام زخمیوں کو مزید علاج کے لیے کراچی ریفر کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :