نیشنل پارٹی میں آمریت بہ اتم موجود ہے،پارٹی میں اختیارات چند افراد کے گرد گھومتے ہیں، میر خالد خا ن بزنجو

بدھ 28 فروری 2018 21:46

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2018ء)سیاسی و قبائلی رہنماء میر خالد خا ن بزنجو نے کہا کہ نیشنل پارٹی میں آمریت بہ اتم موجود ہے اس پارٹی میں اختیارات چند افراد کے گرد گھومتے ہیں۔ نیشنل پارٹی اپنے کو ایک جمہوری پارٹی کہتی ہے لیکن یہاں پر اس پارٹی میں آمریت کی بد ترین مثال قائم کی گئی ہے نال میں پارٹی پر چند مخصوص لوگوں کا قبضہ ہے اس گروہ نے عام لوگوں کوان کے ہر حق سے محروم کررکھا ہے۔

میں بذات خود اور میرے ہم خیال ساتھیو ں نے اس صورت حال سے بارہاسردار محمد اسلم بزنجو کو آگاہ کیا اور ا س جانب متوجہ کرنے کی کوشش کی لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کبھی بھی ہماری شنوائی اور حو صلہ افزائی نہیں ہوئی مجبور ا آج کے اس نمائندہ اجلاس کے فیصلوں کی روشنی میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں اور میرے دیگر دوست اس پارٹی سے اپنی راہیں جدا کردیں ، اس لئے ہم آج سے نیشنل پارٹی کو چھوڑ رہے ہیں سردار محمد اسلم بزنجو اور نیشنل پارٹی سے الگ کرتے ہیں آئندہ ہمارا نیشنل پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہوگا ہم اپنے سینئر باڈی کے ساتھ مشاورت کرکے اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا جلد اعلان کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نال ہزار گنجی میں سیاسی و قبائلی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

نمائندہ قومی اجلاس سے ،میونسپل کمیٹی نال کے جنرل کونسلر مرزاخان، عنایت اللہ یونین کو نسل گہرک نال کے چیئر مین میر میاں داد، ذاکر بلوچ ، آصف بلوچ ، محمد اسحاق و دیگر نے خطاب اس موقع پر کرم خان بزنجو ، میر میاں داد ، نظر محمد بارانزئی ، ٹکری غلام قادر میر نورجان پندرانی ٹکری محمد شریف و دیگر قبائلی عمائدن موجود تے نے خطاب کیا قبائلی نمائندہ اجلاس خطاب کرتے ہوئے میر خالدخان بزنجو نے و دیگر نے کہا کہ گرچہ یہاں پر مختلف ادوار میں نیشنل پارٹی کی حکومت رہی لیکن بد قسمتی یہ ہے بر سرے اقتدار طبقہ کی ہمدردیاں ہمیشہ ایک مخصوص طبقہ کے ساتھ ہر وقت رہی حکومتی وسائل سے اس مخصو ص طبقہ کو نواز گیا ملازمتیں سرکاری وسائل ان لوگوں کے گرد گھومتی رہی جبکہ نال کے عام لوگوں کو ان کے ہرحق سے محروم رکھا گیااس وجہ سے یہاں پختہ سٹر کوں ہسپتال ، پینے کے پانی ، صحت و تعلیم و یگر سہولتوں کا شدید فقدان ہے اس سے قبل گذشتہ سال مئی میں علاقہ معتبرین کا ایک اجلاس اس صورت پر غور کرنے کے لئے منعقد کیا گیا تھا یہ اجلاس ایک احتجاجی اجلاس تھا اس اجلاس کے بعد ہم نے اس صورت حال سے سردار اسلم بزنجو و دیگر ذمہ داران کو آگاہ کیا بد قسمتی یہ تھی کہ ہم ان لوگوں کو سمجھانے میں نا کام رہے آج کا یہ نمائندہ اجلاس جو نال کے تمام اقوام نمائندہ اجلاس ہے فیصلہ کرتا ہے اب نیشنل پارٹی ان کی پارٹی نہیں رہی نہ کہ سردار اسلم بزنجو سے ان کا آئندہ سیاسی و بستگی ہوگی ہمارے ساتھ اس فیصلہ کے بعد بلوچستان کے مختلف جماعتوں نے شمولیت کے لئے باقاعدہ رابطہ کیا لیکن ہم جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہیں کریں گے بلکہ اپنے سینئر دوستوں کے اجلاس بلاکر اس بارے کوئی بھی فیصلہ کریں ایک ایسا فیصلہ جو ہمارا متفقہ فیصلہ اور اس میں علاقہ کی وسیع تر مفاد ہو ۔