امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کاتیل کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ

بدھ 28 فروری 2018 21:46

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کاتیل کی قیمتوں میں اضافہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2018ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے ۔ حکومت نے تیل کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام پر مہنگائی کا بم گرایا ہے ۔ حکومت نے ایک ماہ میں دو بار تیل کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا نہ رکنے والا طوفان آئے گا۔ سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے بھی تیل کی قیمتوں میں اضافہ کی شدید مذمت کی ہے ۔ دریں اثناامیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کوئٹہ بم دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کیلئے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعاکی ہے اور متاثرہ خاندانوں سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کی طرف سے بھی کوئٹہ بم دھماکہ کی شدید مذمت کی گئی ہے۔