گورنر بلوچستان کا کوئٹہ میں ڈی ایس پی حمید اللہ دستی کی گاڑی پر فائرنگ اور دو پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہارافسوس

بدھ 28 فروری 2018 21:40

گورنر بلوچستان کا کوئٹہ میں ڈی ایس پی حمید اللہ دستی کی گاڑی پر فائرنگ ..
کوئٹہ 28 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2018ء) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے بدھ کے روز سمنگلی روڈ کوئٹہ پر نامعلوم افراد کی ڈی ایس پی حمید اللہ دستی کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اپنے ایک تعزیتی بیان میں دہشت گردی کے اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ ہر قسم کی تخریب کاری اور شر پسندی میں ملوث عناصرکاقلع قمع کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں ۔

(جاری ہے)

گورنرنے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ وہ اپنی فعالیت مزید بہتربنانے اورعوامی مقامات پر کسی بھی ممکنہ واقعہ سے ہوشیار رہیں اور تمام ممکنہ حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ۔ گورنر نے شہداء کے ورثاء کیساتھ ہمدری اور تعزیت کا اظہار کیا اور شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعاکی۔