دہشت گرد عناصربلوچستان میں کھیل کے میدانوں اور سکولوں کو ویران کرنا چاہتے تھے حکومت کے مثبت اقدامات کے باعث دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں ناکام ہوئے

وزیرداخلہ سرفراز بگٹی کا پی پی ایل فٹ بال کپ 2018ء کے فائنل راؤنڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب

بدھ 28 فروری 2018 21:40

دہشت گرد عناصربلوچستان میں کھیل کے میدانوں اور سکولوں کو ویران کرنا ..
کوئٹہ 28 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2018ء) صوبائی وزیرداخلہ میرسرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشت گرد عناصربلوچستان میں کھیلوں کے میدانوں اور سکولوں کو ویران کرنا چاہتے تھے حکومت کے مثبت اقدامات کے باعث دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں ناکام ہوئے بلوچستان میں پی پی ایل فٹ بال کپ کرانے پر پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کے شکر گزار ہیں اور امیدظاہر کرتے ہیں کہ وہ آئندہ بھی صوبے میں کھیلوں کے فروغ کیلئے کام کریگی۔

یہ بات انہوں نے بدھ کو صادق شہید فٹ بال گراؤنڈمیں پی پی ایل فٹ بال کپ 2018ء کے فائنل راؤنڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور صحافیو ں سے بات چیت کر رہے تھے اس موقع پر ایم ڈی پی پی ایل سید وامک بخاری بھی موجود تھے۔ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبائی حکومت نے صوبے میں امن کی بحالی پر خصوصی توجہ دی ہے جس کے باعث صوبے کے کھیلوں کے میدان اور سکول دوبارہ آباد ہوگئے ہیں دہشت گرد چاہتے تھے کہ بلوچستان کے کھیلوں کے میدان اور سکولز ویران ہوں لیکن دہشت گردوں کو مذموم مقاصد میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ کیلئے امن ناگزیر ہے امن و امان کی بحالی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی پی ایل بلوچستان میں فٹ بال کے فروغ کیلئے کام کر رہی ہے اور گزشتہ تین سالوں سے صوبے میں فٹ بال ٹورنامنٹ کرارہی ہے جس پر پی پی ایل انتظامیہ کو مبارکباد دیتے ہیں اورامید ظاہر کرتے ہیں کہ پی پی ایل آئندہ بھی کھیلوں کی سرپرستی جاری رہے گی۔

تقریب سے پی پی ایل کے ایم ڈی سید وامک بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پٹرولیم لمیٹیڈ نے بلوچستان سے 6عشروں پر محیط اپنی طویل مدتی شراکت کو مزید مستحکم کرتے ہوئے مقامی پسماندہ آبادیوں کا معیار زندگی بہتر کرنے خصوصاً نوجوانوں کو انکے پسندیدہ کھیل کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع فراہم کرنے کیلئی2016ء میں پی پی ایل بلوچستان فٹ بال کیپ کا آغاز کیادو ٹورنامنٹس کی شاندار کامیابی کے بعد اس سال ٹورنامنٹ کا تیسرا ایڈیشن ملک کی تاریخ کے سب سے بڑے اسپانسر ڈ فٹ بال ٹورنامنٹ کے اعزاز کے ساتھ 17فروری سے صوبے بھر کے چھ ا ضلاع کوئٹہ ، قلات،مکران ،سبی ، ژوب اور نصیرآبادمیں شروع ہوا اس سال ٹورنامنٹ میں 38ٹیموں کے 700کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں ٹورنامنٹ کے دوران 80میچز کھیلے گئے جن میں کامیاب ہونے والی ٹیمیں آج فائنل راؤنڈ میں حصہ لے رہی ہیں ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل 28مارچ کو جبکہ فائنل 30مارچ کو صادق شہید گراؤنڈ کوئٹہ میں کھیلا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ پی پی ایل نے ضلعی و فائنل سطح پر تمام کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے پرکشش مراعات کے ساتھ ساتھ کھلاڑی کو سپورٹس کٹ اورسفری اخراجات کی مد میں رقم بھی فراہم کی ہے تاکہ انکی بھر پور شرکت کو ممکن بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ پی پی ایل نے ٹورنامنٹ کے دوران کھیلے جانے والے مقابلوں کیلئے استعمال ہونے والے تمام فٹ بال گراؤنڈز کی تزئین و آرائش کیلئے بھی تعاون کیا ہے ۔سید وامک بخاری نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ حکومت بلوچستان اور بلوچستان فٹ بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے منعقد کیا جارہا ہے اور پی پی ایل آئندہ بھی اس قسم کے ٹورنامنٹ کے انعقاد کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

متعلقہ عنوان :