وزیر مملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے اسلام آباد ماڈل کالج برائے طالبات کا باضابطہ افتتاح کر دیا

بدھ 28 فروری 2018 21:40

وزیر مملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے اسلام آباد ماڈل کالج برائے طالبات ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2018ء) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے اسلام آباد ماڈل کالج برائے طالبات کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔ وزیر مملکت نے کالج میں یادگاری پودا لگایا اور کیک کاٹا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد کے تعلیمی نظام میں بہتری کیلئے وزیراعظم تعلیمی ریفارم پروگرام جاری ہے جس کے تحت انتہائی مستقل مزاجی سے کام جاری ہے اور تعلیم کے ہر شعبہ میں کام جاری ہے، شہر میں تعلیم پر اربوں روپے خرچ کئے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزارت کیڈ ترجیحی بنیادوں پر بچیوں کو تعلیمی سہولیات کی فراہم کر رہی ہے، تعلیم یافتہ خواتین پورے خاندان کی تعلیم و تربیت کی ضامن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزارت آئی ٹی کے تعاون سے بچیوں کے سکولوں میں کمپیوٹر لیبارٹریوں کی تعمیر کا کام جاری ہے، دیہی علاقوں میں طالبات کو ان کی رہائش کے نزدیک تعلیم فراہم کرنا انتہائی ضروری ہے، بہت سی طالبات اعلیٰ تعلیمی ادارے دور واقع ہونے کی باعث تعلیم جاری نہیں رکھ سکتیں، مستقبل میں بہارہ کہو کالج طالبات کو مقامی سطح پر ہی ڈگری کی سہولت فراہم کرے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ طالبات کے سکولوں کو ترجیحی بنیادوں پروزیراعظم تعلیمی ریفارم پروگرام کے تحت بسیں فراہم کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :