لاہور ہائیکورٹ نے جعلی وکیل کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج کردی

بدھ 28 فروری 2018 21:16

لاہور۔28 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے جعلی وکیل صفدر حسین کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج کردی، پولیس نے ملزم کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس سید کاظم رضا شمسی نے ملزم صفدر حسین کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت کی،،ملزم صفدر حسین کی جانب سے درخواست ضمانت میں موقف اختیار کیاگیا کہ مقدمہ جھوٹا ،ے بنیاد ہے اورذاتی انتقام کا نشانہ بنایاجارہاہے لہذا عدالت ضمانت منظور کرے، تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایاکہ ملزم صفدر حسین اپنے آپ کو وکیل ظاہر کرکے عرصہ دراز سے عدالتوں میں پیش ہوتا رہا ،پنجاب بار کونسل نے تصدیق کرنے کے بعد صفدر حسین کو جعلی وکیل قراردیا اور اس کے خلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کروا دیا تھا۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم کی درخواست ضمانت خارج کی تو سول لائن پولیس نے ضمانت خارج ہونے پر صفدر حسین کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ عنوان :