لاہور ہائیکورٹ کی نو منتخب قیادت نے وکلاء کے لیے کراٹے کلاسز کا آغاز کر دیا

بدھ 28 فروری 2018 21:16

لاہور۔28 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2018ء) وکلاء اپنے مقدمات کے ساتھ اب اپنا دفاع بھی کر سکیں گے ،لاہور ہائیکورٹ کی نو منتخب قیادت نے وکلاء کے لیے کراٹے کلاسز کا آغاز کر دیا، تفصیلات کے مطابق وکلاء کے لیے ہفتے میں تین روز کراٹے کلاسز کا اہتمام کیا جائے گا، پیر، منگل اور بدھ کوکلاء شام ساڑھے چار سے پانچ بجے تک کراٹے کلاسز میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں، دلچسپی رکھنے والے وکلاء کراٹے کلاسز کے لیے ایڈمین آفس سے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :