سانحہ یوحنا آباد میں دو افراد کو زندہ جلانے کے کیس کی سماعت 3 مارچ تک ملتوی

بدھ 28 فروری 2018 21:15

لاہور۔28 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2018ء) لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے تمام میڈیا چینلز کے کرائم رپورٹرز کو طلب کرتے ہوئے سانحہ یوحنا آباد میں دو افراد کو زندہ جلانے کے کیس کی سماعت 3 مارچ تک ملتوی کردی۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے ایڈمن جج سجاد احمد نے سانحہ یوحنا آباد میں دو افراد کو زندہ جلانے کے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالت کے روبرو تفتیشی افسر کی جانب سے مقدمہ کا چالان جمع کروایاجاچکا ہے اور فرد جرم بھی عائد ہوچکی ہے جس کے بعد گواہان کے بیانات قلمبند کرنے کاسلسلہ جاری ہے، عدالت نے موقع پر موجود گواہان کے بیانات قلمبند کرنے کے بعد اب میڈیا کے نمائندوں کے بھی بیانات قلمبمند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ان تمام نمائندوں کے بیانات قلمبند کیے جائیں گے جو جائے وقوعہ پر موجود اور جنہوں نے کوریج کی تھی جس میں رپورٹرز اور کیمرہ مین شامل تھے۔ عدالت نے سماعت 3 مارچ تک ملتو تے کرتے ہوئے نجی چینلز کے رپورٹرز اور کیمرہ مینز کو طلب کرلیا۔

متعلقہ عنوان :