معاشرے کے ہر فرد کو شجرکاری مہم میں حصہ لینا چاہئے ،ڈی سی ٹانک

بدھ 28 فروری 2018 21:15

ٹانک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2018ء) ماحولیاتی الودگی اور بڑھتی ہوئی موسمی تبدیلی سے بچنے کیلئے درخت لگانا نہایت ضروری ہیں محکمہ جنگلات ٹانک میں لگائے گئے پودوں کی نگہداشت پر بھر پور توجہ دیں درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے معاشرے کے ہر فرد کو شجرکاری مہم میں حصہ لینا چاہئے۔ ان خیالات کااظہار ڈپٹی کمشنر ٹانک راجہ فضل خالق نے ڈپٹی کمشنر آفس میں پودا لگاکر موسم بہار شجر کاری مہم کے آغاز کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انکے ہمراہ ڈویژنل فارسٹ آفیسر محمد سلیم خان مروت ، رینج فارسٹ آفیسر ایف آر ٹانک سخی مرجان ،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ٹانک رضی اللہ خان بیٹنی سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر کا کہناتھاکہ جنگلات کے فروغ سے علاقہ میں ایندھن کی کمی پوری ہونے کیساتھ ساتھ سیلاب سے بچائواور زمینوں کے کٹائو کے روک تھام کیلئے بڑی حد تک مد د ملے گی۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ جنگلات کے تحفظ کیلئے وہ اپنا بھر پور کردار ادا کریں ۔