صوابی، چوکیدار سیداصغر عرف سیدان کے اندھے قتل کا معمہ حل،تین ملزمان گرفتار

بدھ 28 فروری 2018 21:15

صوابی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2018ء) زید ہ پولیس نے ایک کارروائی کے دوران چوکیدار سیداصغر عرف سیدان کے اندھے قتل کا سراغ لگاکر تین مبینہ ملزمان کو گرفتار کر لیا ،اس سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ زیدہ سلطان محمود خان اور تفتیشی افسر منتظر خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 17 جنوری کے درمیانی شب زیدہ بازار میں نامعلوم افراد نے چوری کی عرض سے دُکان کے دیوارمیں سوراخ کررہے تھے کہ اس موقع بازار میں تعینات چوکیدارسید اصغر عرف سیدان نے موقع پر آیا،اس دوران ملزمان نے چوکیدار کے ساتھ ہاتھا پائی شروع کرکے اُن پر فائرنگ کی جس سے چوکیدار موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ مبینہ ملزمان موقع واردات سے فرار ہوگئے ،واقعے کے خلاف انجمن تاجران زیدہ سٹی اور دُکانداران نے احتجاج بھی کیا ،جس پر ڈی پی او صوابی سہیل خالد نے زیدہ پولیس کو نامعلوم ملزمان کو ٹریس اور گرفتاری کرنے کا سخت ٹاسک سونپ دی ،پولیس اور تفتیشی ٹیم نے جدید خطوط کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان تک رسائی حاصل کی جس پرزیر قیادت ڈی ایس پی اظہار شاہ، ایس ایچ او زیدہ سلطان محمود خان بمعہ پولیس نفری نے کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان محمدعثمان،سلیمان خان اور شاہ سوار کو گرفتار کرلئے ،ملزمان نے دوران تفتیش اعتراف جرم قبول کرتے ہوئے کہا کہ اسی رات چوری کی عرض سے دُکان کے دیوار میں سوارخ کررہے تھے کہ اسی دوران مقتول سیدان آتے ہی ہمیں پکڑنے کی کوشش کررہے تھے جس پر ہماری اور اُن کے بیج ہاتھا پائی شروع ہوئی اور اس دوران محمدعثمان نے چوکیدار سے اُن کابندوق لے کر سید اصغر عرف سیدان پر فائرنگ کرکے ابدی نیند سلادیا۔

متعلقہ عنوان :