عوام میں عوامی فلاح وبہبودکے منصوبوں سے فاٹامیں انقلاب آئے گا،گورنرخیبرپختونخوا
بدھ 28 فروری 2018 21:15
(جاری ہے)
ان خیالات کااظہار انہوںنے بدھ کے روز سپورٹس رائٹرزایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے ایک نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران کیاوفد کی قیادت سپورٹس رائٹرزایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے نومنتخب صدر جہانزیب صدیق کررہے تھے جبکہ انکے ہمراہ جنرل سیکرٹری عاصم شیراز ، سینئر ممبر اعجازاحمدخان اور عظمت اللہ بھی موجود تھے۔
گورنرخیبرپختونخوااقبال ظفر جھگڑا نے کہاکہ فاٹا کے سات ایجنسیوں اور ایف آرز کے علاقوںمیں پینے کے صاف پانی کی فراہمی، تعلیم اور سپورٹس کو ترجیح دے رہے ہیں جسکے لئے مختلف پراجکٹس منظور کئے گئے ہیں ،جس سے پورے فاٹامیں انقلاب آجائے گا اورعوام کو انکی دہلیز پر یہ سہولتیں بہم پہنچائے جائیں گے۔گورنرنے کہا کہ فاٹا میں سپورٹس کے شعبے کو بھی اہمیت دی جارہی ہے تاکہ فاٹا کے نوجوان تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کی جانب راغب ہوسکے اور وہ کھیلوںکے میدان میں بھی نمایاں کامیابیاں حاصل کرسکے۔ انہوںنے کہاکہ ان کی ذاتی خواہش ہے کہ فاٹا اور خیبرپختونخوا کے نوجوانوں کی بہتر مستقبل بنانے میں ہر کوئی اپنا اہم کردار اداکرسکے کیونکہ یہی نوجوان ہمارے کل کا مستقبل ہے۔گورنرخیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے صوبے کے اندر سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کے کردار کو سراہتے ہوئے انہیںخراج تحسین پیش کی اور انہیں مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔انہوںنے کہا کہ سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن نے اپنے قلم کے ذریعے نامساعد حالات میں فاٹا اور صوبے کا سوفٹ امیج دکھانے میں اپنی ذمہ داری پوری کی ہے ،جسکے لئے سپورٹس رائٹرزایسوسی ایشن کے تمام ممبرصحافی مبارک باد کے مستحق ہیں اور انکی خدمات کوسراہا۔ قبل ازیں ایسوسی ایشن کے صدر جہانزیب صدیق نے گورنر خیبرپختونخوا کو ایسوسی ایشن کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی جس پر انہوںنے اطمینان کااظہار کیا۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.