ڈی سی بونیرکا زیر تعمیر تحصیل کالونی گاگرہ اور سروس ڈیلیوری سنٹرگاگرہ کا دورہ

بدھ 28 فروری 2018 21:14

پشاور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2018ء) ڈپٹی کمشنر بونیر ظریف المعانی نے انتظامی افسران کے ہمراہ بدھ کے روز زیر تعمیر تحصیل کالونی گاگرہ اور سروس ڈیلیوری سنٹرگاگرہ کا دورہ کیا ۔ انھوںنے تعمیراتی محکمہ کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ وقت اور معیار کا خیال رکھ کر منصوبوں کو مکمل کریں۔ منصوبہ پر تیزی سے کام جاری ہے اور یہ جون 2018تک مکمل ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر نے گزشتہ دنوں آگ بجھانے کے دوران جاں بحق ہونے والے مالی اکبر حسین کے گھر گئے اور لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے انہوں نے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔انھوں نے مرحوم کے والد کو تین لاکھ روپے کا امدادی چیک بھی دیا اور کہا کہ پیسہ انسانی زندگی کا متبادل نہیں ہو سکتا تاہم یہ لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا ایک ذریعہ ہے۔ اس موقع پر واٹر شیڈ اور ریونیو افسران بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھے۔