سوات میں چائنہ سالٹ پر عرصہ دو ماہ کیلئے پابندی عائد

بدھ 28 فروری 2018 21:14

پشاور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2018ء) ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سوات عامر آفاق نے دفعہ 144 ضابطہ فوجداری کے تحت ضلع سوات میں اجینو موتو (چائنہ سالٹ)تیار کرنے ،درآمد کرنے،تقسیم اور فروخت کرنے پر فوری طور پر عرصہ دو ماہ کیلئے پابندی عائد کی ہے۔

(جاری ہے)

اس حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ضابطہ تعزیرات پاکستان کی دفعہ 188کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :